
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں عشائیہ دیا۔
صدر مملکت نے مندوبین کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔ دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں نے امن و ترقی کے فروغ کیلئے مؤثر مکالمہ کیا۔ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس نے تعاون اور دوستی کے نئے راستے کھولے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی، ماحولیاتی اور سیکیورٹی چیلنجز مشترکہ کوششوں سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ کانفرنس نے امن اور ترقی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا۔ اسلام آباد اعلامیہ امن و استحکام کا لائحۂ عمل فراہم کرتا ہے۔
بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی۔
DATE . Nov/13/2025


