چین کے قومی کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں، صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

بیجنگ () انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کوونٹری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ کیا ، اور چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں پندرہویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران انہوں نے بیجنگ میں سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے قومی کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کھیل گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر یں گے ۔

کرسٹی کوونٹری کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ خصوصی ملاقات سمیت متعدد ملاقاتیں کی ہیں ۔ صدر شی جن پھنگ نے ملاقات میں گریٹر بے ایریا کے ترقیاتی وژن کو واضح طور پر بیان کیا۔ انہوں نے نہ صرف اہداف کا خاکہ پیش کیا بلکہ اس بلیو پرنٹ کی تکمیل کے لیے بنائی گئی واضح منصوبہ بندی کے بارے میں بھی بتایا ۔ کرسٹی کوونٹری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پندرہویں قومی کھیل اس حوالے سے اہداف اور منصوبوں کی تکمیل میں مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔

کرسٹی کوونٹری نے کہا کہ ہم چینی اولمپک کمیٹی کے ساتھ انتہائی قریبی شراکت داری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چین بہت سے شعبوں بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں مستقبل میں اولمپک گیمز اور کھیلوں کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے پیرس اولمپکس کو چین اور بیرون ملک لاکھوں ناظرین تک پہنچنے میں مدد کی۔ سی ایم جی کی طرف سے تیار کردہ پروگرام انتہائی دلکش ہے۔ یہ نہ صرف کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو پیش کرتا ہے بلکہ ان کی کہانیاں بھی بیان کرتا ہے، جو انسانیت کی شان و شوکت اور فتح و شکست کی پیچیدگیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ کھیلوں میں بھر پور جدوجہد کے جذبے قابل تعریف ہیں ۔

انٹرویو میں کرسٹی کوونٹری نے کہا کہ دورہ چین نے ان کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں قومی کھیلوں کے انعقاد نے انہیں حقیقی معنوں میں چین کی جدیدیت اور کامیابیوں کا احساس دلایا، جبکہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے کھیلوں کو دی گئی اہمیت سے انہوں نے کھیلوں کے حوالے سے ایک طاقت ملک بننے کے چین کے عزم کا اظہار دیکھا ہے۔

DATE . Nov/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top