
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مصر کے وزیر خارجہ نےپاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی پیش رفت اور غزہ کے لیے امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مسلسل اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصر کے وزیر خارجہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
DATE . Nov/16/2025


