چین میں جنوری سے اکتوبر تک ریلوے کے ذریعے 3.95 بلین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ

بیجنگ ()

چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک، چینی ریلوے کے ذریعے 3.95 بلین مسافروں کی آمد و رفت ہوئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں6.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

سال کے پہلے دس مہینوں میں مسافروں کے حجم میں نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ یکم اکتوبر کو 23.132 ملین مسافروں کی آمدورفت ہوئی، جس نے ایک دن کے دوران مسافروں کے حجم کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

جنوری سے اکتوبر تک، چینی ریلوے نے 2,049 سیاحتی ٹرینیں چلائیں، جو کہ سال بہ سال 28.1 فیصد اضافہ ہے، اور اس اقدام سے سروس کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

DATE . Nov/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top