چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کا بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی گشت کا اہتمام

بیجنگ ()

پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل تیان جون لی نے بتایا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین میں بمبار طیاروں پر مشتمل ایک فارمیشن کے ذریعےمعمول کی گشت کا اہتمام کیا۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن اکثر بیرونی قوتوں کو شامل کر کے نام نہاد “مشترکہ گشت” کرتا ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے ۔ ہم فلپائن کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اشتعال انگیز کارروائیاں اور کشیدگی میں اضافہ کرنا بند کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تھیٹر کمانڈ فورسز قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ اور بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں امن و استحکام کی بھرپور حفاظت کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں، اور چین کی خودمختاری کو پامال کرنے اور مسائل پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

DATE . Nov/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top