بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت سنادی

News Image

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق مقدمے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانی حقوق کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔ یہ فیصلہ شیخ حسینہ کی غیر حاضری میں سنایا گیا، کیونکہ وہ اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے انڈیا میں موجود ہیں۔

عدالت میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کے دوران کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے۔

عدالت میں کیس کے تین ملزمان میں سے صرف سابق آئی جی پولیس چوہدری عبداللہ المامون موجود تھے، جنہوں نے صحت جرم قبول کی اور وہ سلطانی گواہ بن گئے۔ سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال بھی روپوش رہے۔

DATE . Nov/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top