
ماسکو: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے، جہاں وہ 17 سے 18 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ماسکو ایئرپورٹ پر روس کے نائب وزیرِ خارجہ میخائل گالوزِن، اسٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پراسوف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکسی سورووتسیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا خیرمقدم کیا۔
DATE . Nov/18/2025


