
پشاور: آئی ایم سائنسز پشاور کے کنٹرولر آف ایگزامینیشنز سید وجیہہ الحسنین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے گورنر کو اُن تعلیمی مسائل اور چیلنجز پر بریفنگ دی جن کا سامنا بیرونِ ملک یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کو کرنا پڑتا ہے۔
ملاقات میں عالمی تعلیمی رجحانات، کوالٹی ایشورنس، کریڈٹ ریکگنیشن اور بین الاقوامی تعلیمی نظام میں طلبہ کی مؤثر رہنمائی اور معاونت کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
DATE . Nov/18/2025


