
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اس معاہدے کے تحت یوکرین آئندہ 10 برسوں میں فرانس سے 100 رافیل جنگی طیارے، ڈرونز، ریڈارز، ائیر ڈیفنس سسٹمز ، اسمارٹ گائیڈڈ بم اور دیگر عسکری ساز و سامان خریدے گا۔
صدر زیلنسکی نے پیرس میں فرانسیسی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاہدے کو تاریخی قرار دیدیا، انہوں نےکہا کہ اس معاہدے سے یوکرین کی طویل المدت سکیورٹی مزید مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے معاہدے کو دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے میں ڈرون، انٹرسیپٹر، گائیڈڈ میزائل اور جدید فضائی دفاعی نظام شامل ہیں جن کی پہلی کھیپ کی ترسیل اگلے 3 برسوں میں شروع ہو جائے گی۔
DATE . Nov/18/2025


