چین روس کے ساتھ گہرے تعاون اور ہم آہنگی کا خواہاں ہے،چینی وزیر اعظمہمیں عملی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے، لی چھیانگ کی روسی ہم منصب سے گفتگوما سکو () چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ماسکو میں روس کے وزیراعظم میخائل ولادیمیر ویش مشستن سے ملاقات کی ۔منگل کے روزملاقات میں لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں رہنماوں کی طے شدہ حکمت عملی کی روشنی میں تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو گہرا اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید خوشحال بنانا چاہتا ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیان جن سمٹ میں سنگ میل کی حیثیت کے حامل بھرپور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چین روس کے ساتھ گہرے تعاون اور ہم آہنگی کا خواہاں ہے، تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام فریق “شنگھائی اسپرٹ ” کو اپناتے ہوئے، رہنماؤں کے مرتب کردہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد حقیقی تصویر میں بدل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے، تمام رکن ممالک کی ترقیاتی قوت کو مضبوط بنانا چاہیے، اور ساتھ ہی شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے میکانزم کو مسلسل بہتر بنا تے ہوئے ، بین الاقوامی امور میں اس کے اثر و رسوخ کو بلند کرنا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کی وسیع تر یکجہتی کو فروغ دیناچاہیے اور مساوی اور منظم کثیر قطبی عالمی نظام اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے حصول کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔