بین الاقوامی شخصیات کی سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات پر تنقیدبیجنگ ()جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے تائیوان کے حوالے سے غلط بیانات پر بین الاقوامی شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ان شخصیات کا کہنا ہے کہ سانائے تاکائیچی کے بیانات امن کو نقصان پہنچانے والے بیانات ہیں۔جنوبی کوریا -چائنا اربن فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کون کی سنگ نے کہا کہ چاپانی وزیراعظم نے جنوبی کوریا اور چین سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میں جاپانی جارحیت پر غور کرنے کے بجائے امن کے خلاف بیان دیا ۔ یہ امن کو نقصان پہنچانے والا ایک خطرناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور چین کے عوام کو ، جو جاپانی سامراج کے خلاف ایک مشترکہ جدوجہد کی تاریخ رکھتے ہیں، مل کر جاپان کی انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کے عروج کو روکنا چاہیے ، ان کی مذمت کرنی چاہیے اور ان کا احتساب کرنا چاہیے۔عراق کی بغداد یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر ایمن الشمری نے کہا کہ جاپان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی خطے میں بحری جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔پاکستان کے بین الاقوامی امور کے ماہر سلطان حالی نے “دی ورلڈ ٹربیون ” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ ایشیا فوجی تنازعات کی تاریخ کو دہرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور جاپان کو اپنے وعدوں کو یاد رکھنا چاہیے۔

DATE . Nov/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top