چینی صدر کی قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے کام پر اہم ہدایات

بیجنگ () چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے کام کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے قانون کی حکمرانی کو “چار ہمہ گیر ” پہلووں پر مشتمل اسٹریٹجک ڈھانچے میں شامل کیا ہے اور اسے بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔ قانون کی حکمرانی کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے، چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کے نظام کو مسلسل بہتر کیا گیا ہے، اور سوشلسٹ قانون سازی کا راستہ دن بدن وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کی فکر کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، اور اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ قانون کی حکمرانی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، تاکہ چینی طرز جدید کاری کے ذریعے طاقتور قوم کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط قانونی تحفظ فراہم کیا جائے ۔

ہمہ گیر قانونی حکمرانی پر مرکزی کمیٹی کی ورک کانفرنس 17 سے 18 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا۔

DATE . Nov/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top