جاپان کو چینی عوام کو وضاحت دینی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ()

چین نے تائیوان کے بارے میں جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط تبصروں پر اپنا ردعمل دیا ہے، جس کے پیش نظر کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ چین-جاپان تعلقات حالیہ برسوں میں اپنی کم ترین سطح پر جا رہے ہیں۔ منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چین-جاپان تعلقات کے مستقبل کی سمت کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ تائیوان کے بارے میں وزیر اعظم تاکائیچی کے صریح غلط بیانات ہیں، جو چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور اس سے چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کمزور ہوئی ہے۔ اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے حوالے سے چین کا موقف بدستور برقرار ہے۔ جاپان کو اپنے غلط بیانات کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے، اپنے غلطی پر گہرائی سے غور کرنا چاہیے، اسے درست کرنا چاہیے اور چینی عوام کو وضاحت دینی چاہیے۔

DATE . Nov/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top