غزہ کے لیے پاکستان کی امدادى کھیپ کی چھٹی ترسیل مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی

News Image

اسلام آباد:غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی ہمدردی كے تحت حالیہ امدادى کھیپ کی چھٹی ترسیل مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر، پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ پٹی کے برادر عوام کے لیے انسانی ہمدردی اور امدادی سامان کی نئی کھیپ میں سے چھٹی ترسیل آج مصر کے ذریعے روانہ کی۔

پاکستان سے خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر آج دوپہر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔سفارت خانہ پاکستان قاہرہ کے حکام نے امدادی سامان وصول کیا اور اسے مزید ترسیل کے لیے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا تاکہ اسے غزہ کے رہائشیوں تک پہنچایا جا سکے۔امدادی سامان میں خیمے اورترپال کی چادریں شامل ہیں۔

پاکستان کی حکومت اور عوام مصر کےصدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصری حکومت اور مصری حلال احمر سوسائٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔

پاکستان کی جانب سے غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے اب تک 25 امدادی کھیپوں کے تحت 2427 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ مزید انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی کھیپیں پاکستان سے روانہ ہو رہی ہیں جو آئندہ ہفتوں میں غزہ کے برادر عوام تک پہنچائی جائیں گی۔

DATE . Nov/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top