آلودہ پانی 70 فیصد بیماریوں کا سبب، صاف پانی اور بہتر سیوریج نظام ناگزیر ہے، وفاقی وزیرِ صحت

News Image

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ صحت مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں آلودہ پانی 70 فیصد بیماریوں کی بنیادی وجہ بن رہا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے سیوریج کے نظام کو مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے، بدقسمتی سے تاحال ملک میں سیوریج کا جامع نظام تشکیل نہیں دیا جا سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی سے ملک میں بیماریوں کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے اور اس حوالے سے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ملک میں چار میں سے ایک فرد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے، جو کئی دیگر بیماریوں کی بھی وجہ بنتا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے قبل از وقت اقدامات اور بہتر طرزِ زندگی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔مصطفٰی کمال نے ہلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے پائیدار اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

DATE . Nov/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top