بیجنگ () چین کی اسٹیٹ کونسل کے دفتر برائے امورِ تائیوان نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے نمائندے نے سوال کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کے پانچ عالمی زبانوں کے نیٹ ورک کے عوامی سروے میں 91.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ جاپان کو اپنے تاریخی جرائم پر غور کرنا چاہیے اور چین کے اقتدارِ اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرنا چاہیے؛ 88.9 فیصد جواب دہندگان نے جاپان کی تائیوان کے معاملات میں مداخلت کی کوششوں کی مذمت کی؛ 88.3 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ سانائے تاکائیچی کا “تائیوان کے معاملات” کو مشترکہ دفاعی حقوق سے جوڑنا جاپان کی فوجی توسیع کے لیے بہانہ فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟
اس حوالے سے چین کی اسٹیٹ کونسل کے دفتر برائے امورِتائیوان کی ترجمان جو فینگ لیئن نے کہا کہ عوامی رائے کا نتیجہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تاریخ کو نہ بھلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے مسخ کیا جا سکتا ہے۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے تائیوان کے معاملے سے متعلق اشتعال انگیز بیانات دیے، تائیوان کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کی، دوسری عالمی جنگ میں چین کی فتح کے نتائج کو رد کیا اور عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ بین الاقوامی انصاف کی خلاف ورزی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کی توہین ہے اور اس سے چین-جاپان تعلقات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ جاپان کو فوری طور پر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے اور اشتعال انگیز اقدامات سے باز آ جانا چاہیے اور غلط راستے پر مزید آگے نہیں بڑھنا چاہئے۔
DATE . Nov/19/2025



