برسلز میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ڈنمارک و قبرص کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں،شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

News Image

برسلز: پاکستان اور ڈنمارک نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معیشت، سرمایہ کاری، تجارت اور گرین انرجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں ہوا، جس میں عوامی روابط مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں قبرص کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین انڈو پیسفک فورم کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نائب صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، جبکہ انہوں نے سنگاپور، جاپان، ڈنمارک، پولینڈ، کمبوڈیا، برونائی اور سلووینیا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

DATE . Nov/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top