اگر جاپان واقعی باہمی مفادات پر مبنی تعلقات چاہتا ہے تو اسے فوراً اپنے غلط بیانات کو واپس لینا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے کہا کہ جاپان کا چین کے ساتھ اسٹریٹجک اور باہمی مفادات پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا خیال تبدیل نہیں ہوا ہے۔چین کا اس پر کیا تبصرہ ہے ؟ اس حوالے سے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اگر جاپان واقعی چین کے ساتھ اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات چاہتا ہے اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے تو اسے چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات اور کیے گئے سیاسی وعدوں کی روح کی پاسداری کرنی چاہیے، اپنے غلط بیانات کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے اور چین کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو سنجیدگی کے ساتھ عمل میں لانا چاہیے۔

Date . Nov/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top