چین، 14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران پیش کی گئی 9160 تجاویز پر عملدرآمد مکملبیجنگ () چین کی قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں کی تجاویز پر عملدرآمد کے کام سے متعلق سیمینار میں بتایا گیا کہ اس سال مارچ میں 14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران، نمائندوں نے قانونی طریقہ کار کے مطابق مختلف شعبوں سے متعلق 9160 تجاویز پیش کیں۔ ہر ایک تجویز کی انفرادی تحقیق اور تجزیے کے بعد، انہیں 211 متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کے لیے سونپا گیا، اور اب تک تمام تجاویز پر بروقت عملدرآمد مکمل کر کے ان نمائندوں کو جواب دے دیا گیا ہے۔