کاپ30کے اختتام پر موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی منظوریچین سبز اور کم کاربن ترقی کو تیز کرے گا، چینی نائب وزیر حیاتیات اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی تیسویں کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی، جس میں کامیابی کے ساتھ کئی نتائج حاصل ہوئے۔ کاپ30 میں چینی وفد کے سربراہ اور چین کے نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات لی گاؤ نے کانفرنس کے بعد اتوار کے روز چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ کانفرنس کی سب سے اہم کامیابی ” موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور تعاون” کے نام سے ایک جامع معاہدے پر اتفاق تھا۔ پیرس معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری اور عالمی موسمیاتی گورننس کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے پیش نظر ایسا معاہدہ طے پانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ لی گاؤ نے کہا کہ چینی وفد کی مذاکرات کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت اور کام کے انداز کو مذاکراتی شراکت داروں کی طرف سے بہت سراہا گیا۔ اس عمل میں، چین نے حل پیش کر کے تنازعات کو دور کیا، اتفاق رائے کو آگے بڑھایا اور کانفرنس کے نتائج حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ چین کی پرزور کوششوں سے، موسمیاتی تبدیلی کے کثیرالجہتی مقابلے میں پہلی بار یکطرفہ اقدامات کے خلاف متعلقہ میکانزم شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین سبز اور کم کاربن ترقی کو تیز کرے گا اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر زیادہ منصفانہ، تعاون اور جیت جیت پر مبنی عالمی موسمیاتی گورننس کے نظام کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔

Date . Nov/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top