شاہزیب خانزادہ کیلئے اعزاز، کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ سے نوازدیا

شاہزیب خانزادہ کیلئے اعزاز، کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ سے نوازدیا
کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے شاہزیب خانزادہ سے ملاقات میں ان کے ڈرامے کیس نمبر 9 میں خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر سراہا۔ اسکرین گریب

پاکستانی نژادکینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے جیو نیوز کے سینئر اینکر  پرسن شاہزیب خانزادہ سے ٹورنٹو میں خصوصی ملاقات کی۔

دوران ملاقات اقرا خالد نے جیو ٹیلی وژن کی مقبول ڈرامہ سیریز ’کیس نمبر 9‘ کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر اُن کی کاوشوں کو سراہا۔ 

اقرا خالد کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ رشنا خان بھی موجود تھیں، ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات، کمیونٹی کے اہم مسائل اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق مشترکہ ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

اقرا خالد نے گفتگو کے دوران کینیڈا کی بنیادی اقدار، باہمی احترام اور رواداری کو ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی بنیاد قرار دیا اور کہا کینیڈا جیسے متنوع معاشرے میں ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم باہمی احترام، رواداری اور ایک دوسرے کی عزتِ نفس کا تحفظ کریں، اختلافِ رائے کو کبھی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

شاہزیب خانزادہ کیلئے اعزاز، کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ سے نوازدیا

 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اصل طاقت ایک دوسرے کو سننے، ایک دوسرے کی آزادیوں کا خیال رکھنے اور ایسا ماحول بنانے میں ہے جہاں ہر فرد خود کو محفوظ، باعزت اور قابلِ قدر محسوس کرے۔ 

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے سینئر ٹی وی اینکر شاہزیب خانزادہ کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ کینیڈا کی طرف سے آفیشل سرٹیفیکٹ پیش کیا۔

دوسری جانب شاہزیب خانزادہ نے ملاقات پر اظہارِ تشکر کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کرنے پر اقراخالد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

DATE . Nov/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top