چین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے “افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام ” جاری

بیجنگ () چین اور جنوبی افریقہ کی حکومتوں نے بیسویں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر “افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام” جاری کیا، جس کا مقصد افریقی ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کے راستوں کی آزادانہ تلاش اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق
دونوں فریقوں نے افریقی یونین کے “ایجنڈا 2063: وہ افریقہ جو ہم چاہتے ہیں” اور اس کے سات بنیادی ویژن اور براعظم افریقہ کے آزاد تجارتی زون کی تعمیر کی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے چینی طرز جدید کاری کو افریقہ سمیت گلوبل ساؤتھ کی جدید کاری کے ایک نئے انتخاب کے طور پر خوش آمدید کہا، گزشتہ 25 برسوں میں افریقی جدیدیت کے مقصد میں چین-افریقہ تعاون کے فورم کی جانب سے کی گئی اہم شراکت کو سراہا اور چین کی جانب سے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد مصنوعات پر صفر ٹیرف پالیسی کے اعلان کی خوب تعریف کی ۔
چین اور جنوبی افریقہ کی حکومتوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کو تیز کرے، افریقی ممالک کے لئے تکنیکی امداد میں اضافہ کرے، سبز بنیادی ڈھانچے اور سبز معدنیات میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرے، افریقہ میں خوراک اور طبی تحفظ کو یقینی بنائے، دیہی اور صنعتی ترقی کو فروغ دے، ثقافتی تبادلے کو وسعت دے اور افریقی ممالک کو “چھ جدیدیت” کے حصول میں مدد دے۔

DATE . Nov/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top