
اسلام آباد:وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے کینیڈین ہائی کمشنر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ، تجارتی روابط اور تکنیکی شراکت داری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں زرعی تعاون کی مضبوطی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کینیڈین منڈیوں تک پاکستانی زرعی مصنوعات کی رسائی میں بہتری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حلال مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو کینولا کی بروقت اور مستحکم درآمدات درکار ہیں جبکہ کینولا برآمدات کی بحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ تکنیکی تعاون سے زراعت میں جدت آئے گی، خصوصاً ایمبریو ٹرانسفر، رسک اسیسمنٹ اور جانوروں کی صحت کے جدید نظام کی ترقی کے لیے کینیڈین معاونت اہم ہے۔
DATE . Dec/11/2025


