
نیو یارک :انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کامیابی کے بعد پاکستان سپر لیگ کا دوسرا بین الاقوامی روڈ شو امریکی شہر نیویارک میں ہو گا۔
نیویارک روڈ شو 13 دسمبر کوہوگا ۔پی ایس ایل کے بین الاقوامی روڈ شوزپاکستان کرکٹ بورڈ کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد6 جنوری 2026کو پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائزز کی نیلامی میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔
اس اقدام کا مقصد لیگ کی تجارتی اہمیت، عالمی مقبولیت اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔نیو یارک روڈ شو میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی شرکت کریں گے، جن میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا ،ابرار احمد،فہیم اشرف،صائم ایوب،شان مسعوداور سعود شکیل شامل ہیں۔
DATE . Dec/11/2025


