فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے اعتراف میں کنگ عبد العزیز اعزاز عطا کیا گیا: آئی ایس پی آر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل عطا کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کا کنگ عبد العزیز اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے اعتراف میں دیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو اعزاز ادارہ جاتی روابط کے فروغ میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں دیا گیا، اعزاز علاقائی امن و استحکام کے لیے خدمات، انسداد دہشتگردی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ 

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وژن کو سراہا،  سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کےعزم کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز دیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین اورسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

DATE . Dec/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top