کراچی: فجیرا پورٹ سے پیٹرول لانے والے پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق

کراچی: فجیرا پورٹ سے پیٹرول لانے والے پی این ایس سی کے جہاز  میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر  آنے والے  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز میں  حادثہ پیش آیا ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کے مطابق حادثہ جہاز کے ایک ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا، جہاں بے احتیاطی کے باعث ایک کریو ممبر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں جہاز کا پمپ مین بھی زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کریو ممبر کی میت گوادر پورٹ سے اس کے آبائی علاقے بھکر روانہ کر دی گئی ہے۔

DATE . Dec/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top