چین برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں زیادہ تبادلے کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر اعظمدونوں مما لک کو آزاد تجارت کا تحفظ کرنا چاہیے، لی چھیانگ کی بر طا نوی ہم منصب سے گفتگو بیجنگ () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ بیجنگ میں بات چیت کی۔ جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین برطانیہ کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنے، تزویراتی رابطے اور باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ چین بین الحکومتی مکالمے اور تعاون کے میکانزم کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام سطحوں اور تمام شعبوں میں زیادہ تبادلے کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین اور برطانیہ کو بڑی طاقتوں کے طور پر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے اور کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کا تحفظ کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی نظم و نسق کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دیا جائے۔ اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کو مضبوط کرنے، کھلی اور آزاد تجارت کی حمایت کرنے اور معیشت، تجارت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کی جانب سے برطانیہ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ برطانیہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ بات چیت کے بعد، دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، زراعت اور خوراک، میڈیا، تعلیم اور مارکیٹ ریگولیشن کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی بیجنگ میں برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر سے ملاقات کی۔ چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان معمول کے تبادلوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین-برطانیہ تعاون کے ٹھوس ثمرات سامنے آنے چاہئیں، سی جی ٹی این سروےچائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر میں نیٹیزنز کے لئے کیے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 85.2فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ غیر ملکی رہنماؤں کے چین کے حالیہ دوروں سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع عالمگیریت کی تکمیل بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے بن چکی ہے۔سروے میں، 85.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی وسیع مارکیٹ برطانوی کمپنیوں کے لیے ترقی کے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔ 68.2فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کو باہمی احترام اور عملی تعاون کے اصولوں پر مبنی بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ 56.9 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ چین اور برطانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے نظم ونسق اور کثیرجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے میں مشترکہ مفادات اور ذمہ داریاں رکھتے ہیں۔ 67.4فیصد جواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک بڑی طاقتوں کے طور پرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کثیرجہتی فریم ورک کے اندر گلوبل گورننس کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، اور 24 گھنٹوں کے اندر 9,086 نیٹیزنز نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Date . Jan/29/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top