فیصل مسجد میں سات روزہ محفلِ شبینہ جاری،ملک بھر کے قراء کی شرکت، روح پرور تلاوت سے ایمان افروز ماحول

News Image

اسلام آباد:فیصل مسجد میں ماہِ رمضان کی روحانی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے سات روزہ محفلِ شبینہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ محفل شبینہ کا انعقاد وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے ممتاز قاری صاحبان قرآنِ پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

اس بابرکت محفل میں قراء حضرات ہر رات ترتیب وار چار پاروں کی تلاوتِ قرآنِ مجید پیش کر رہے ہیں۔ روح پرور آوازوں میں تلاوتِ کلامِ پاک سننے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد فیصل مسجد کا رخ کر رہی ہے، جہاں ایمان افروز ماحول اور روحانی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔محفلِ شبینہ کا یہ سلسلہ 27ویں رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

DATE . Mar/15/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top