اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شاگئی، لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن میں 6 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار دن رات ارض وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے واضح کیا کہ وہ خود سمیت پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
DATE. Mar/16/2026



