پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عدالت نے تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ملزم کو 7 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top