حزب اللہ میزائل اور راکٹ یونٹ چیف اسرائیلی حملے میں جاں بحق

ابراہیم قبائصی کو گزشتہ روز بیروت کی ایک عمارت میں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا: فائل فوٹو

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے میزائل اور راکٹ یونٹ کے  اہم کمانڈر  ابراہیم قبائصی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت کی ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف ابراہیم قبائصی کو نشانہ بنایا اور وہ اس حملے میں مارے گئے۔

خبر کے مطابق ابراہیم قبائصی سن 2000 میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے ایک حملے میں ملوث تھے جس میں 3 اسرائیلی فوجیوں کو اغوا اور ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت کی ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر حملے مسلسل جاری ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفع تل ابیب پر  میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری اور حزب اللہ ممبرز ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1900 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد ہزاروں افراد کی ہجرت، سڑکوں پر افراتفری کے مناظر

اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے، ہلاکتوں کی تعداد 570 سے متجاوز، 18 سو سے زائد زخمی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top