امریکا میں صدارتی انتخاب کے دوران تمام ریاستوں میں پولنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 246 ہوگئی، وائٹ ہاؤس کی کرسی سنبھالنے کے لیے کسی بھی امیدوار کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ لینا لازمی ہوتے ہیں۔ ٹرمپ نے 7 میں سے 4 سوئنگ اسٹیٹس میں فتح حاصل کی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے امریکا کے نئے صدربننے کی ہموار ہوگئی۔
ایوان نمائندگان میں بھی 266 نشستوں کے ساتھ ری پبلکن کا پلڑا بھاری ہے۔ ڈٰیموکریٹس ایک 194 نشستیں حاصل کرسکی جبکہ چار سو پینتیس رکنی ایوان نمائندگان میں اکثریت کےلیےدو سو اٹھارہ نشستوں کی ضرورت ہے۔
سوئنگ اسٹیٹس
ایگزٹ پول کے مطابق ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سوئنگ اسٹیٹس پینسلوینیا، نارتھ کیرولائنا، جارجیا، ٹیکساس، الاباما، آرکنساس، فلوریڈا، ایڈااہو، آئیوا، لوزیانا، میسی سیپی، میزوری، مونٹانا، نیبراسکا، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، اوکلوہاما، اوہائیو، نیبراسکا، سائوتھ کیرولینا، ٹیننسی، یوٹا، ویسٹ ورجینیا اور ویومنگ میں کامیاب رہے۔
ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے واشنگٹن، نیویارک، کیلے فورنیا، کنیکٹی کٹ، کولوراڈو، ڈیلاویئر، الی نوائس، میری لینڈ، نیو جرسی، نیو میکسیکو، ہوائی، اوریگان، ورمونٹ، رہوڈ آئی لینڈ، مین اور کولمبیا سے میدان مارلیا۔
صدارتی انتخاب کے لیے 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال دیے۔
کمالا ہیرس نے مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق قومی سطح پر کمالا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کمالا ہیرس کے حامی ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے جیت کے دعوے
دنیا کی نظریں سوئنگ اسٹیٹس پر مرکوز ہیں، سونئگ اسٹیٹس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن میں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے، انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
الیکٹورل کالج میں کمالا ہیرس کو مجموعی طور پر 226 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتطامایت کیے گئے ہیں۔
امریکی ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈز کو فعال کردیا گیا جبکہ خطرات کے پیش نظر نظر ایف بی آئی کی جانب سے بھی کمانڈ پوسٹ قائم کردی گئی۔
امریکی ریاست ایری زونا، مشی گن اور نیواڈا سمیت 19 ریاستوں میں 2020 سے الیکشن سیکیورٹی قوانین نافذ ہیں، 7 سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کے اعتماد، سیکیورٹی اور شفاف الیکشن کے لیے حکام بھی پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
- تاریخ
- 6/11/2024