اماراتی قیادت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

اماراتی اعلی قیادت کی جانب سے امریکی صداراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے نائب جیمز ڈیوڈ وانس کو کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق شیخ محمد بن زاید آل نھیان اپنے ایکس اکاونٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے نائب جیمز ڈیوڈ کو حالیہ صداراتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر اپنی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا ہے کہ ’ہم ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ساتھ ہی
انکی
جانب سے امریکی دوست عوام کی خدمت کے خواہاں ہیں ۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ’متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرامید ہیں۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زید ال نھیان نے بھی اپنے پیغام میں امریکی صداراتی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔

DATE.7/11/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top