.webp)
اسلام آباد:وزیراعظم اور قازقستان کے صدرقاسم جومارت توکایووف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے 15 مارچ کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے آئین کے لیے زبردست ٹرن آؤٹ اور حمایت صدرقاسم جومارت توکایووف کی دور اندیش قیادت اور اصلاحاتی ایجنڈے پرعوام کے اعتماد کاعکاس ہے۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا اصلاحات سے قازقستان میں نظم و نسق، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کاعمل مزید مستحکم ہوگا۔
قازقستان کے صدرکے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے محمد نے کہا کہ پاکستان اس دورے میں ہونیوالےفیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر نتیجہ خیز عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کی ملاقات کریں گے۔صدرقاسم جومارت توکایووف نے وزیراعظم کورواں سال کے آخر میں قازقستان کا سرکاری دورے کی دعوت کااعادہ کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے مشترکہ خوشحالی کے لیے بات چیت، تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے صدرقاسم جومارت توکایووف اور قازقستان کے برادر عوام کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد پیش دیتے ہوئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
DATE . Mar/18/2026


