
اسلام آباد:پاکستان سپرلیگ 11 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگئی۔فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے جبکہ فیصل آباد میں 300 روپے سے شروع ہوگی۔ ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہوں گے۔ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔پشاور میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے۔وی آئی پی فیملی زون کے ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس دستیاب ہے جبکہ تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ، ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔میچزلاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔
DATE . Mar/18/2026
