پاکستان کا اولمپکس سمیت کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کی خبروں کے بعد پاکستان نے کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھیCکی جائے گی، بھارت 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کھیلوں میں بھارتی رویے پر آئی او سی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے متعدد مرتبہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کیا، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر حکومت پاکستان نے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ کیا اور بھارت کے نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا۔

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئیگی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانےکا امکان

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہ آیا توپاکستان کبھی انکے ساتھ میچ نہیں کھیلےگا، سخت فیصلےکا امکان

 

DATE .11 /11 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top