اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش کردی

میں ابھی تک شاہ رخ خان سے نہیں ملی اور یہ اداس کر دینے والی بات ہے: ہانیہ عامر/ فائل فوٹو

پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہانیہ عامر ان دنوں غیر ملکی دورے پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں ٹورنٹو میں اداکارہ کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس دوران مداحوں نے ہانیہ سے دلچسپ سوالات پوچھے۔

ہانیہ عامر کا شادی کا کیا ارادہ ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

میزبان نے ہانیہ عامر سے شاہ رخ خان سے ملنے کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ‘شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘میں ابھی تک شاہ رخ خان سے نہیں ملی اور یہ اداس کر دینے والی بات ہے’۔

DATE . NOV / 13 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top