امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ
پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے ایک بڑا شکوہ ہے__فوٹو: فائل

بالی وڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے معروف اداکارہ پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ انداز میں شکوہ کردیا۔

پریتی زنٹا کئی برس بعد مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی میں بطور مہمان شرکت کرنے جارہی ہیں جہاں ان کی ملاقات میزبان امیتابھ بچن سے ہوگی تاہم شو کی نئی قسط کے جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے ایک بڑا شکوہ ہے۔

لیجنڈری اداکار نے کہا کہ میں ہر سال 31 جنوری کو پریتی زنٹا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن اداکارہ نے آج تک ایک مرتبہ بھی میری مبارکباد کا جواب نہیں دیا۔

امیتابھ بچن کے اچانک شکوے پر پریتی زنٹا حیران دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان یہ لمحہ خوشگوار اور مزاحیہ صورتِ حال میں تبدیل ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی پریتی زنٹا سے یہی شکوہ کر چکے ہیں۔

حالیہ پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ پریتی زنٹا اس مرتبہ امیتابھ بچن کے شکوے کا کیا جواب دیں گی، اگرچہ بعض مداحوں نے دونوں کے درمیان کسی اختلاف کے حوالے سے قیاس آرائیاں کیں تاہم ان کی گفتگو بظاہر طویل عرصے سے قائم دوستانہ تعلق اور خوش گوار مذاق کا حصہ دکھائی دیتی ہے۔

DATE . 12 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top