ازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا

ازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا
فوٹو: فائل

ازبکستان چینی ساختہ J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا۔ 

چینی میڈیا کے مطابق اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ازبکستان نے 24 چینی ساختہ J-10CE طیاروں کا آرڈر دیا ہے تاہم کسی بھی ملک نے اس معاہدے کی تصدیق نہیں کی تھی۔ 

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ازبک صدر کے دفتر سے ملک کے یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کم از کم 6 چینی ساختہ طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 

فوٹیج میں ازبک فضائیہ کے ان طیاروں کو رن وے پر موجود، فارمیشن میں پرواز کرتے اور واٹر کینن سلیوٹ  وصول کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل بنگلادیشی وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات زاہد الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ بنگلادیش J-10CE لڑاکا طیاروں اور اٹیک ہیلی کاپٹرز کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے چین کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے قریب پہنچ گیا۔

خیال  رہے کہ پاکستان ان طیاروں کا پہلا غیر ملکی خریدار تھا جس نے گزشتہ سال مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگ میں انہیں استعمال کیا جدید رافیل طیاروں سمیت متعد بھارتی طیارے مار گرائے۔

DATE . 30 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top