72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی

72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ملائیشیا کے سابق فٹبال لیجنڈ داتوک عبدہ الف نے 40 سال سے زائد عرصے سے پروفیشنل فٹبال سے دور رہنے کے بعد 72 سال کی عمر میں شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داتوک الف نے 27 اگست کو اپنی عمر سے تقریباً 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی جس کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی داتوک یونس الف نے کی، جو خود بھی سابق قومی کھلاڑی اور کوچ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داتوک عبدہ الف کی اہلیہ کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔

فٹبال لیجنڈ  اور ان کی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد یہ شادی خاص توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ 

یونس نے بتایا کہ یہ شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ دونوں خوش رہیں۔

یونس کے مطابق ممکن ہے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہوں، اسی لیے فون کا جواب نہیں دے رہے۔ البتہ یہ یقینی ہے کہ دونوں کی شادی ہوچکی ہے اور ہم ان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ داتوک عبدہ الف ملائیشین فٹبال کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں، خصوصاً 1970 کی دہائی کے آخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں قومی ٹیم کے سنہری دور کے دوران ان کا اہم کردار رہا۔

وہ ملائیشیا کی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے جنوبی کوریا کو فیصلہ کن کوالیفائنگ میچ میں 2-1 سے شکست دے کر 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیےکوالیفائی کیا تھا۔

تاہم ان کا اولمپکس کھیلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا کیونکہ ملائیشیا نے افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے خلاف احتجاجاً 1980 کے ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

DATE . 14/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top