ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو  شکست دیدی
سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی/ فوٹو: ایکس

ناگویا: ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا ویمن نے 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔

DATE . 20/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top