بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
یہ وہ طیارہ ہے / فوٹو بشکریہ جوبی ایوی ایشن

ویسے تو ابھی بغیر ڈرائیور کے سڑک پر دوڑنے والی گاڑیاں بھی عام نہیں ہوئیں مگر ایسے طیارے بھی جلد فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔

جوبی ایوی ایشن نامی کمپنی کے سنگل انجن سیسنا کاروان نے امریکا بھر میں بغیر پائلٹ کے پرواز کی آزمائش کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ نے بتایا کہ ‘امریکا بھر کا یہ سفر ایوی ایشن کے نئے عہد کی پہلی جھلک ہے’۔

اس کمپنی کا یہ طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا اور امریکا بھر میں 3199 میل تک بغیر کسی انسانی پائلٹ کی معاونت کے پرواز کی۔

اس طیارے کے روٹ کے لیے خودکار پروگرامنگ کو استعمال کیا گیا۔

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
یہ پرواز 7 سے 14 ستمبر کے دوران مکمل ہوئی / فوٹو بشکریہ جوبی ایوی ایشن

امریکا بھر کی پرواز کے دوران طیارے کو متعدد مقامات پر روکا گیا جبکہ ایوی ایشن مشین نے مسلسل سفری رکاوٹوں کی مانیٹرنگ کی۔

کمپنی کے مطابق طیارے نے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔

طیارے کا یہ سفر 14 ستمبر کو مکمل ہوا اور اب واپس کیلیفورنیا وہی جائے گا، جہاں سے وہ روانہ ہوا تھا۔

کمپنی کا ماننا ہے کہ خودکار پروازوں سے دور دراز واقع علاقوں کو مرکزی خطوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ اس طرح کی پروازوں سے قدرتی آفات پر برق رفتاری سے ردعمل دینے میں مدد ملے گی۔

DATE . 21/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top