جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

جی میل میں ایک نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا جس کا مقصد مختلف آن لائن اکاؤنٹس پر لاگ ان ہونے کا عمل آسان بنانا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جی میل میں کاپی کوڈ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2 ایف اے) کوڈز سے دیگر اکاؤنٹس پر لاگ ان ہونے کا عمل آسان ہو جائے گا۔

ٹو ایف اے کا مقصد آن لائن اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنا ہوتا ہے مگر عام طور پر جب اکاؤنٹس کے کوڈ جی میل پر موصول ہوتے ہیں تو ای میل اوپن کرکے کوڈ کاپی کرنے کے عمل میں کچھ وقت لگتا ہے۔

تو یہ نیا فیچر اسی تاخیر کا حل ثابت ہوگا۔

اس کاپی کوڈ شارٹ کٹ میں ٹو ایف اے کوڈ براہ راست فونز کے نوٹیفکیشنز میں نظر آئے گا۔

وہاں آپ ایک کلک پر کوڈ کو کاپی کرکے اپنے اکاؤنٹ پر پیسٹ کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر متعدد سروسز کی ویریفکیشن ای میلز پر کام کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال صرف فونز صارفین کو دستیاب ہے اور ویب ورژن کا حصہ نہیں بن سکا ہے۔

DATE . 21/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top