
بیجنگ ()
بیجنگ وقت کے مطابق 25 ستمبر کی رات 8 بجے ، “چائنا میڈیا گروپ کا مڈ آٹم فیسٹیول گالا” دنیا بھر میں نشر ہوگا۔رواں سال سی ایم جی کا مڈ آٹم فیسٹیول گالا مختلف سلسلوں پر مشتمل ہے جن میں چین کی ترقی کی عکاسی کی گئی ہے ۔
“سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026” چائنا میڈیا گروپ کے چینلز سی سی ٹی وی 1، سی سی ٹی وی 3، سی سی ٹی وی 4، سی سی ٹی وی 15، 4K یو ایچ ڈی چینل، 8K یو ایچ ڈی چینل اور دیگر ٹی وی چینلز اور ریڈیو فریکوئنسیز کے ساتھ ساتھ نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائےگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ گالا آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات،ملائیشیا، فلپائن ، کمبوڈیا،سری لنکا، کینیا ، کولمبیا اور دیگر ممالک اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے سمیت دیگر خطوں کے مین اسٹریم میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا ۔
DATE . 24/Sep/2026
