سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ

سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ
فوٹو: سعودی پریس ایجنسی 

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

منگل کو  ریاض میں سعودی کابینہ کا اجلاس ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اورخلیج عدن میں جہازرانی کی آزادی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام اور سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلا س میں سلامتی کونسل کے جہازوں پر حوثی ملیشیا کےحملوں کی مذمت کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز میں حالات کو 28 فروری سے قبل کی سطح پر بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

DATE . 30 / Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top