
دوشنبے () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے پچیسویں اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر اعظم الیگزینڈر ٹرچن سے ملاقات کی۔منگل کے روز
لی چھانگ نے کہا کہ چین اور بیلاروس ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے والے مخلص دوست ہیں جو ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ اگلے سال چین اور بیلاروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتیسویں سالگرہ منائی جائےگی۔ چین بیلاروس کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے، بیلاروس سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرنے، وہاں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لیے چینی کاروباری اداروں کی حمایت کرنے پر آمادہ ہے، اور امید کرتا ہے کہ بیلاروس کاروباری اداروں کے لیے ایک کھلا، شفاف، اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے میکانزم میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ٹرچن نے کہا کہ چین بیلاروس کا حقیقی دوست اور شراکت دار ہے اور بیلاروس اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاکر تجارت، صنعت اور آٹوموبائل سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مسلسل آگے بڑھایا جائَے۔
DATE . 20/Oct/2026
