
سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں سوئی ناردرن اور سدرن کو مجموعی مقامی گیس دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ ہے جب کہ سردیوں میں صرف پنجاب کی گیس ضرورت ایک ارب مکعب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور قطر سے سستی ایل این جی درآمد کو ترجیح دی جائے گی، اسپاٹ ایل این جی خریداری میں 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو آخری حد ہو سکتی ہے۔
DATE . 21/Oct/2026
