
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکارعمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکار نے اپنی اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ اس خوش خبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی موجود ہیں۔
عمر شہزاد نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اسماعیل رکھا ہے۔
جوڑے کو شوبز شخصیات کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے فروری 2025 میں شادی کی تھی۔
DATE . 5/Nov/2026
