قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کرلیا

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بریفنگ طلب کرلی۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے پی ایس بی کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات اور الیکشن پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو دیگر فیڈریشن کے معاملات پر بھی بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

DATE . NOV /14 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top