8 سال کی عمر میں روزانہ 10 روپے کمانے کیلئے کام کیا، منور فاروقی

8 سال کی عمر میں روزانہ 10 روپے کمانے کیلئے کام کیا، منور فاروقی
فائل فوٹو

بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں روزانہ 10 سے 20 روپے کمانے کے لیے کام کیا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے پروگرام میں اپنے بچپن اور مالی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی اور پیسے کمانے کے پہلے تجربے کا ذکر کیا۔

منور فاروقی نے بچپن میں کیے گئے مختلف کاموں کا حوالے سے بتایا کہ وہ کم عمری سے ہی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے 8 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا، میں ایک چھوٹی سی دکان پر کام کرتا تھا اور مختلف چیزیں بیچتا تھا جس سے روزانہ 10 سے 20 روپے کما لیتا تھا‘۔

منور فاروقی نے کہا کہ ’جب میں 11 سال کا ہوا تو میں نے ایک گفٹ شاپ پر کام کرنا شروع کیا، جہاں میں نے 2 سے 4 ماہ تک کام کیا  لیکن میری پہلی باقاعدہ نوکری برتنوں کی ایک دکان پر تھی‘۔

کامیڈین نے اپنی تعلیم کے حوالے سے مزید کہا کہ ’میں پڑھنا چاہتا تھا لیکن پڑھ نہیں سکا، پڑھائی میں بہت اچھا تھا، میں نے چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کی اور اپنی کلاس کے بہترین طلبہ میں سے ایک تھا، اکثر اول آتا تھا لیکن اپنی تعلیم جاری نہ رکھ پانے پر مجھے کبھی زیادہ مایوسی نہیں ہوئی کیونکہ اب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ مجھے کام کرنے میں کتنا لطف آتا ہے‘۔

DATE . 12/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top